کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہیں. پاکستان

0
52

اسلام آباد :پاکستان بھارتی رویے پر سخت نالاں ، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے کی مذمت کی ہے۔ بھارتی جارحیت اور کشمیر دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے عیدالاضحیٰ کے اہم تہوار پر لاکھوں کشمیریوں کو ان کی مذہبی آزادی سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیاں اور کشمیری مسلمانوں کی اس بنیادی مذہبی آزادی سے محرومی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ وادی بڑے پیمانے پر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے اور کشمیریوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ٹیلی فون، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سمیت مواصلاتی رابطوں کی بندش نے کشمیریوں کو اس تہوار پر اپنے خاندانوں اور عزیز و اقارب سے رابطے سے بھی محروم کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مذہب کے خلاف جرائم، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کی بے حرمتی پر بھارت کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جان بوجھ کرزیادتیاں کی جاتی ہیں. ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

Leave a reply