پاکستان بیماریوں پرقابو پانےکی ترجیحات رکھنےوالاپہلاملک بن گیا ہے: ظفر مرزا
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ شعبہ صحت میں شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایجنڈا 2030 پر عملدر آمد کا پختہ عزم کر رکھا ہے، یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کے لیے صحت انصاف کارڈ انقلابی قدم ہے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا، اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں۔ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کر رہی ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ حکومت ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی روک تھام کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔
Comments