انگلینڈ کےخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

0
37

کراچی :کس کی قسمت جاگ اٹھی اور کون ہوئی محروم ،انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹرعروج ممتازنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریزکےلیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈزکا اعلان کیا ۔

سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

بنگلہ دیش کےخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلنے والی ٹیم میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ 15 سالہ لیگ اسپنرعروب شاہ کو پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بگ بیش میں حصہ لینے والی آل راونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ، قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ایک روزہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

کراچی سے کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ عالیہ ریاض، انعم امین،عروب شاہ،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اورسدرہ نوازپرمشتمل ہے۔سیریزمیں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کوملائیشیا روانہ ہوگا۔سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارامیں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

Leave a reply