لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریاں کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا قذافی اسٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکورکرکے اپنی افادیت ثابت کردی کپتان اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے

شان مسعود 103 اور بابر اعظم 101 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے محمد رضوان 45 اور فہیم اشرف 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں موسی خان نے دو اور بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر عابد علی کا کہنا تھا کہ بھر پور تیاری کررہے ہیں کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے تیسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کر کے اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کروں گا

عابد علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد مورال بلند ہے کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ کبھی مایوس نہیں ہوا اور اسی وجہ سے بہترین پرفارم کیا اب مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ ديش کے خلاف میدان میں اتروں گا اور کوشش ہوگی کہ اپنی نیچرل کرکٹ کھیلوں ۔

میچ کے دوران فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹرینرکلف ڈیکن کھلاڑیوں کی فزیکل کو فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی ڈرلز کرواتے رہے میچ کے دو سرے روز محمد رضوان اور فہیم اشرف پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

Shares: