پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،احسن اقبال

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعمیری معاشرے کےلیے تعلیم ناگزیر ہے یونیورسٹیاں دورحاضر کو دیکھتے ہوئے نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں دنیامیں آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی تعلیم ضروری ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،کسی بھی ملک کی کامیابی اور ترقی کےلیے استحکام بہت ضروری ہے،تمام ترقی پذیر ممالک نے ایکسپورٹ کی وجہ سے ترقی کی شعبہ تعمیر بھی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی ،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply