ساف فٹبال چیمپئن شپ؛ پاکستان کو نیپال سے شکست
ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھی نیپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گروپ اے میں شامل نیپالی ٹیم بھی اگرچہ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے لیکن اس نے پاکستان کے خلاف واحد کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں کویت سے شکست ہوئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری
علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
گروپ اے میں کویت اور بھارت دو میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ان کے درمیان میچ یکم جولائی کو کھیلا جائےگا۔ ادھر دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں شمولیت کے لیے حکومت کی کلیئرنس درکار ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سکیورٹی کی بناء پر ایشیا کپ پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے جس کے بعد پاکستان نے بڑا موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کھیلنے نہ آیاتو بھارت نہیں جائیں گے۔ ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد ایشیا کپ کے پہلے چار میچ پاکستان اور باقی نو میچ سری لنکا میں ہوں گے، تاہم اسی دوران پی سی بی کی طرف سے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بڑا موقف سامنے آیا ہے۔