پاکستان پردباوبڑھانےکی مشترکہ چال:امریکہ وبھارت کاممبئی وپٹھان کوٹ حملوں کےذمہ داران کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

0
29

نئی دہلی: ہندوستان و امریکہ کا پاکستان سےممبئی وپٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داران کےخلاف کارروائی کاپھرمطالبہ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ 26/11ممبئی اور پٹھانکوٹ حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور اس امر کو یقینی بنائے کہ دہشت پسند گروپ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اس کی زمین کو استعمال نہیں کریں گے۔

مشترکہ بیان میں ، جو تیسرے امریکہ۔ہند انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا،کہا گیا ہے ”دونوں ممالک ا اس امر پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اس امر کو یقینی بنانے کی کہ اس کی سرزمین کو دہشت گردانہ مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا ہنگامی ،ٹھوس اور پائیدار اقدامات کر نے نیز 26/11ممبئی اور پٹھانکوٹ حملوں سمیت اس قسم کے تمام دہشت گردانہ حملوں کے قصور واروں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی فوری ضرورت ہے۔

مذاکرات کے دوران امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عوام اور حکومت کی جنگ میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ تبادلہ خیال میں ہندوستان کی جانب سے وزارت خارجہ میں انسدا دہشت گردی امور کے جوائنٹ سکریٹری مہاویر سنگھوی اور امریکہ کی جانب سے وزارت کارجہ میں کو آرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی ناتھن اے سیلز تھے۔مذاکرات کے دوران فریقین نے دہشت گردوں کے استعمال کی علانیہ مخالفت اورسرحد پار سے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ القاعدہ،دولت اسلامیہ فی العراق و الشام /داعش اور پاکستان مقیم جہادی تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔فریقین نے دہشت گرد تنظیموں، گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور بندشوں کے طریقہ ہائے کار پر بھی توجہ مرکوز رکھی۔

Leave a reply