پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں ڈرون کے استعمال کا الزام مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں ڈرون کے استعمال کا الزام مسترد کردیا۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان پرلگائے گئے الزامات پاکستان نے مسترد کردئیے ہیں‌ اوربھارت کوخبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان پرالزام تراشیاں بند کردے

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے27 جون کو اس کی حدود میں ڈرون کے استعمال کی شکایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ 26 جون کو بھارتی ہائی کمیشن میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے متعلقہ اداروں کی طرف سے تحقیقات میں بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور بھارتی ہائی کمیشن اپنی شکایت کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پرالزامات لگا کرکشمیرمیں‌ہونے والے مظالم پرسے توجہ ہٹانا چاہتا ہے

Comments are closed.