پاکستان بھارتی نوجوانوں کو کیسے تباہ کر رہا ہے، مودی کا حیران کن انکشاف

0
44

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے نوجوانوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

مودی نے پاکستان کو کون سی دھمکی دے دی

مودی نے سرسا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں نشہ بھیج کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو پانی جانے نہیں دیں گے۔ مودی کے بقول بھارت کے پانی سے پاکستان کے کھیت لہلہائے اور ہمارے ملک کے کسان کے کھیت خشک رہے یہ نہیں چلے گا۔

مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

مودی نے مزید کہا کہ کپورتھلہ سے گوبندوال تک سڑک کو گرو نانک روڈ کا نام دیا جائے گا۔ میں نے 2014 میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پہلا جلسہ ہریانہ کے ریواڑی میں کیا تھا اور آج ہریانہ اسمبلی انتخابی مہم کا اختتام بھی اجتماع ریواڑی میں ہی کروں گا۔

مودی ، وزیراعظم ہے یا خاکروب

واضح رہے کہ بھارت میں بھوک اور افلاس کی صورت حال تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی.بھارت ان افریقی ممالک کی لائن میں کھڑا ہے جو معاشی طور پر اب تک بہت پیچھے ہیں.

بھوک کی شدت کے معاملے میں بھارت کو 117 ممالک میں سے 102 مقام ملا ہے۔ 117 رینک پر بھوک کا سب سے مشکل مسئلہ رکھنے والا ملک وسطی افریقی جمہوریہ ہے۔ مودی جب پہلے دفعہ بھارت کا وزیر اعظم بنا تو اس وقت بھارت کا مقام 55 نمبر پر تھا، مودی کی حکومت میں 100 پر گیا اور اب مزید ابتر ہوگیا.بھارت اب 102 پر ہے . اب بھارت افریفی ملک نائیجر اور سیرا لیون کے برابر ہے. بھارت سے صرف چند افریقی ملک ہی نیچھے ہیں.

Leave a reply