پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ اوراومان کے درميان دوسرا ہاکي ميچ چار چار گول سے برابر ہوگيا۔ پاکستان کو سیریز میں ايک صفر کی برتری حاصل ہے۔
نيشنل ہاکي سٹيڈيم ميں ہونے والي چار ہاکي ميچيز کي سيريز کا دوسرا ميچ دونوں ٹيموں کي جارحانہ حکمت عملي کے باعث برابر ہوگيا۔ مہمان ٹيم کي جانب سے کپتان راشد سليم نے شاندار ہٹ ٹرک اسکور کي جبکہ عدنان نے ايک گول اسکور کيا۔ پاکستان ڈويلپمنٹ اسکواڈ کي جانب سے امجد خان نے دو عديل لطيف اور رانا عبدالواحد نے ايک ايک گول اسکور کيا۔ دونوں ٹيموں کي درميان تيسرا ميچ چار اکتوبر کو کھيلا جاے گا۔

Shares: