نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی سی این ایشیا 23ویں ایڈیشن کا انعقاد خوش ائند ہے,وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور پی ٹی اے کی معاونت سے نمائش و کانفرنس بڑی کامیابی ہے
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں ٹیکنالوجی میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، آج سے گیارہ سال قبل اسی دن پاکستان کا پہلا اسٹارٹ آپ انکوبیٹر قائم کیا ،اب تک 4000 اسٹارٹ آپس تیار کرچکے ہیں یہ اسٹارٹ اپ گزشتہ تین سال میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرچکے ہیں پہلے انکوبیٹر سے نکلنے والے اسٹارٹ آپس پر تنقید کی گئی گیارہ سال کے دوران 85 انکوبیٹرز بن گئے آئی ٹی انڈسٹری نے تجارتی توازن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،جب بھی ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کرتے ہیں خام مال کی درآمد کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس سے تجارت کا توازن بگڑتا ہے اس مسئلے کا حل خدمات کی ایکسپورٹ ہے پاکستان کی ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والی نوجوان ابادی بہت بڑا پوٹینشل ہے پاکستان سے سالانہ 5 لاکھ نوجوان ہر سال گریجویٹ کررہے ہیں زیادہ تر نوجوان آئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں پاکستان دنیا میں دوسری سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ بن چکا ہے
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 4 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں جو یومیہ 5 سے 10 ڈالر کما رہے ہیں ،پاکستان میں ایک لیپ ٹاپ سے گیراج میں شروع ہونے والے فری لانسرز عالمی مارکیٹ کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد باضابط طور پر فری لانسنگ سے وابستہ ہیں ہم نے فری لانسرز کی رقوم پاکستان لانا آئی ٹی کی ایکسپورٹ کو مشکل بنایا حکومتی سطح پر ان مشکلات کو کم کرنے کی ضرورت ہے آئی ٹی سیکٹر سبسڈی نہیں مانگتا اسے صرف حکومتی سرپرستی اور بہتر پالیسی کی ضرورت ہے پاکستان کی دیگر صنعتوں کی طرح آئی ٹی کو بھی ترجیح دینا ہوگی 2.6 ارب ڈالر کی موجودہ آئی ٹی ایکسپورٹ حقیقت میں 3.5 ارب ڈالر ہیں زیادہ لوگ آئی ٹی ترسیلات کا بڑا حصہ اخراجات کے لیے باہر رکھتے ہیں آئی ٹی اور روایتی انڈسٹری میں فرق ہے کہ اس میں خدمات ایکسپورٹ ہوتی ہیں خام مال امپورٹ نہیں کرنا پڑتا پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.5 ارب ڈالر ہیں ہمیں تمام آئی ٹی ترسیلات کو پاکستان لانا ہوگا آئی ٹی ترسیلات لانے کے لیے 50 اجازت نامے لینا پڑتے ہیں اسٹیٹ بینک سے بات چیت کا آغاز کررہے ہیں کہ آئی ٹی کی ترسیلات کو پاکستان لانے اور بیرونی ادائیگیوں کو آسان بنایا جائے آئی ٹی ترسیلات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں تو مہینوں میں آئی ٹی ترسیلات 3.5 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں حکومت آئی ٹی کی تربیت پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے میرا ہدف ہے کہ ایک لاکھ یونیورسٹی گریجویٹ کو ریسورس بنایا جائے آئی ٹی ایکسپورٹ کے لیے,ایک لاکھ سافٹ ویئر ڈویلپرز کو تربیت دے کر ائی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں پاکستان کے فری لانسرز کو کوئی تربیت نہیں ملی ،ہے پال کو آمادہ کرنا ہوگا کہ دنیا کی دوسری فری لانس مارکیٹ کو ادائیگیوں کی سہولت مہیا کرے .فری لانسرز بھی اپنی آمدن بیرون ملک دوستوں کے اکائونٹس میں رکھ رہے ہیں فری لانسرز کو رقوم واپس لانے کے لیے سہولت دینے کی ضرورت ہے فری لانسرز پر 10 سے 30 فیصد انکم ٹیکس غیر مناسب ہے فری لانسرز کو آئی ٹی انڈسٹری کے برابر 0.25 فیصد انکم ٹیکس کی سہولت دیں گے
زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا
سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا








