پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات اور مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 13 اموات ہوئی ہیں جبکہ 736 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 715 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 مریض سامنے آ چکے ہیں
این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 ، سندھ میں 2 ہزار 591 ،خیبر پختو نخوا میں ، ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 اموات ہو چکی ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاین سی او سی اجلاس میں بھی کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،تمام چیف سیکریٹریز کو ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر توجہ دی جائے ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے،
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے
این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے








