پاک افغان بھائی چارہ زندہ باد : کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا

0
38

کابل :پاک افغان بھائی چارہ زندہ باد : کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان نے 200 بستروں پر مشتمل ملک کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا۔

جناح اسپتال کابل فعال ہوگیا ہے جہاں گزشتہ روزپاکستانی ڈاکٹروں نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور 34 مریضوں کی سرجری کی۔اس سے قبل پاکستانی ڈاکٹرز نےخوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگایا تھا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں افغانستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔

 

انہو ں نے کہا کہ اگلے تین دنوں میں افغان بھائی بہنوں کے لیے مفت طبی مشورہ اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی طرف سے اپنے افغان بھائیوں کے لیے پاکستان کے دروازے بھی کھلے ہیں اور وہ جس ہسپتال میں اپنے مریض چیک کروانا چاہیں تو کروا سکتے ہیں انکےلیے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے

ادھر افغان طالبان نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بہترین اخوت کا رشتہ قرار دیا ہے ، افغان طالبان کی طرف سے حکومت پاکستان کی طرف سے افغانیوں کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے پربھی نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ اسے دونوں ملکوں کےدرمیان رشتوں کو مضبوط کرنے کا مشن بھی قراردیا ہے

Leave a reply