عالمی حالات پرنظرہے:پاکستان کونئےچیلنجزکاسامناکرتے ہوئےخطےکی خوشحالی کیلئےآگےبڑھنا ہے:آرمی چیف

0
36

اسلام آباد :عالمی حالات پرنظرہے :پاکستان کونئے چیلنجزکاسامناکرتےہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی خوشحالی کیلئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تمام تر تنازعات پر امن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اہم ڈائیلاگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے۔پاکستان خطے کا ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کا مسئلہ مظلوم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Leave a reply