فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا گیا ہے
باغی ٹی وی :فیشن پاکستان کونسل نے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا ہے پاکستان فیشن ویک کا آغاز آئندہ ماہ 9 اپریل سے ہونا تھا جو کراچی کے نجی ہوٹل میں 11 اپریل تک جاری رہتا مگر ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دیگر سرگرمیوں کی طرح منتظمین نے فیشن ویک بھی منسوخ کر دیا ہے
https://www.instagram.com/p/B9rFF2alpat/?igshid=ugrbtxa9wh7r
پاکستان فیشن ویک کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئندہ ماہ 9 اپریل سے 11 اپریل تک کراچی کے نجی پوٹل میں ہونے والے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کردیا گیا ہے
پوسٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اس کے پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فیشن ویک کو مؤخر کیا جا رہا ہے
پوسٹ میں فیشن ویک پاکستان کی چئیرپرسن ماہین خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے کی وجہ سے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر یہ لازمی تھا کہ فیشن ویک مؤخر کردیا جائے انہوں نے کہا کہ اسپانسرز اور فیشن ویک میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والے ڈیزائنرز کی باہمی رضامندی سے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا ہے تاہم جلد ہی فیشن ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا
واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر فیشن ویک کے علاوہ باقی تمام ثقافتی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں