والنٹئیرفورس پاکستان کےتعاون سے پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ آل پارٹیزکانفرنس

0
45

اسلام آباد:والنٹئیرفورس پاکستان کےتعاون سے پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ آل پارٹیز کانفرنس،اطلاعات کے مطابق والنٹئیر فورس پاکستان کے تعاون سے پاکستان فرسٹ موومنٹ کے تحت اسلام آباد میں یوتھ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ذرائع کےمطابق اس کانفرنس کی صدارت صدر وی ایف پی عثمان رضا جولاہ نے کی۔ یوتھ اے پی سی کے مہمان خصوصی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان ، ترجمان پنجاب حکومت سیمابیہ عارف ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے پاکستان فرخ ڈال ، آسیہ اندرابی کے پوتے ، ڈاکٹر مجاہد گیلانی ، کشمیری حریت رہنما تھے یوتھ آل پارٹیز کانفرنس کا موضوع * قومی ترقی کے لئے قومی یکجہتی * تھا۔

کانفرنس میں تمام صوبوں کے سماجی ، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے 70 نوجوان رہنماؤں نے ایک نکاتی ایجنڈا * سب سے پہلے پاکستان* پر کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے مرکزی منتظمین جناب محمد ذیشان ، وقاص گجر اور امتیاز مقصود تھے۔ اس کانفرنس میں ، تمام ممبران نے حلف اٹھایا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی انضمام کے فروغ اور پاکستان کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے پورے دل سے مل کر کام کریں گے، اور ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کریں گے ااور تمام تر اختلافات کو بھلا کر اپنی سرزمین کی ترقی اور قومی یکجہتی کے لئیے تمام نسلی، مذہبی اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر مل آگے بڑھیں گے۔۔

والنٹیئر فورس پاکستان کے ساتھ پاکستان فرسٹ موومنٹ سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ اداروں کے قومی اتحاد اور استحکام کے لئے بھی کام کرے گا۔ اس کے علاوہ ، باہمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پالیسی سازی اور بین الصوبائی یوتھ ایکسچینج کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی۔ مزید اے پی سی پیشاور ، فیصل آباد ، لاہور اور گلگت بلتستان میں ہوں گی۔

تقریب میں طہ، محمد فاروق، شہزاد خان، شہیر سیالوی، عبیداللہ، سندس ملک، عابد غوری، عبدالقادر، نمل چودھری، افضل خان، ریحان، ماہا ارشد اور دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔

Leave a reply