پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین عاصم رضا، چئیرمین پنجاب عبدالروف مختار، حافظ احمد، میاں ریاض سمیت دیگر نے سیکریٹری خوراک سے ملاقات کی۔۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری خوراک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔فلور ملز آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کریں: سیکریٹری خوراک.

اس وقت گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے 805 روپے میں آٹا نہیں فروخت کرسکتے.حکومت فلور ملز کی گندم کی صوبے بھر میں نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کرے.انتظامیہ کسی بھی مل مالک کو ہراساں کرے گی اور نہ ہی کسی مل پر چھاپے مارے جائیں گے. سیکریٹری خوراک نے فلور ملز کے مسائل کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوانے کا یقین دلایا.جب تک وزیر اعلی فلور ملز کے مسائل کے حوالے سے سمری منظور نہیں کرتے، ملز نہیں چلائیں گے.چئیرمین پنجاب عبدالروف مختار

Shares: