بھارت کو پا کستان فوبیا ہوگیا،الزام تراشی وطیرہ بن گیا، مسترد کرتے ہیں ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں پاکستان مخالف بیانیہ کو مسترد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ بی جے پی راہنماؤں کی جانب سے ہریانہ اور مہاراشٹریہ کے انتخابات کے تناظر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں بی جے پی کی جانب سے بار بار پاکستان کو گھسیٹا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی حمایت، منشیات کی اسمگلنگ اور دریاؤں کے پانی کا رخ پاکستان کی جانب موڑنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم میں بے جے پی نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے جیسے تاریخی اقدامات کا کریڈٹ بھی لینے کی مذموم کو شش کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر بے جے پی کی موجود قیادت کے پاس انتخابات میں پاکستان دشمنی کے علاوہ پیش کرنے کے لئے کوئی اور چیز نہیں ہے جبکہ ہم نے بار بار زور دیا ہے کہ بھارت میں اپنے ملکی سیاسی فوائد اور انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے نام کا استعمال اب ختم ہونا چائیے۔

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نےجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سےمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔

Comments are closed.