پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹر نے 11 اکتوبر 2021 کو لڑکی کا عالمی دن منایا۔ 600 سے زائد جونئیر گائیڈز اور طالبات 6 سے 12 سال نے شرکت کی۔
باغی ٹی وی : ایونٹ کا انعقاد عالمی ادارہ۔صحت ڈبلیو ایچ او یونیسیف ڈیٹول پاکستان کولگیٹ پاکستان پشاور ماڈل۔سکول اور پروان خانم کے اشتراک سے کیا گیا پارلیمانی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محترمہ صائمہ ندیم اور پارلیمانی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مہمان خصوصی تھیں۔
پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گنارتھنا مہیپالا نے تقریب کا دورہ کیا اور اپنی مہم "ماسک پہنیں اور پاکستان بچائیں” کا آغاز کیا تقریب کے شرکاء میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی بیوی مسز کلئیر ٹرنر نے بھی تقریب کا دورہ کیا اور لڑکیوں سے ملاقات کی انہوں نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور عالمی مسائل۔پر آواز اٹھانے پر پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔
مسز ماری موعود صابری نیشنل کمشنر پی جی جی اے نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں مختلف اسٹیشنوں پر ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
ایونٹ کے دوران لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں کا تجربہ کرنے صحت منف عادات اور طریقوں کو تقویت دینے اور اپنی خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع ملا تمام پروگرام سرگرمیوں کے اسٹیشنوں کی شکل میں کیا گیا تھا۔
ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے سرگرمیاں ڈیٹول پاکستان کی طرف سے ذاتی حفظان صحت کو بہتر بنانے کولگیٹ پاکستان کی طرف سے دانتوں کی صحت یونیسف کی طرف سے پیدائش کے اندراج کی اہمیت اور ذاتی حفظا ن صحت ایک لڑکی کے خواب جس میں لڑکیوں کو اپنے مستقبل کے لیے خواب ان کی آئیڈل شخصیت اور وہ دنیا جیسی وہ دیکھنا چاہتے ہیں شامل ہےگیمز ٹیلنٹ شو ایونٹ کا حصہ تھے