پاکستان نے ویز ایئر ابوظہبی کو پروازوں کے لیے اجازت دے دی

wizz

متحدہ عرب امارت کی ویز ایئر ابو ظبی کو پاکستان سے آپریشن چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یو اے ای سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ائیر لائن کو بھی متحدہ عرب امارات کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، نئی ایئر لائنز کے آپریشنز شروع ہونے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات ابو ظبی کی ویز ایئر ابوظہبی کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے اردو نیوز کو بتایا کہ پاکستان سے ابو ظہبی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ویز ایئر ابو ظبی جلد ہی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

سمپل فلائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کو بھی یو اے ای میں آپریشن کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ نجی ایئرلائن کو بھی اجازت مل جائے تاکہ پاکستان سے سفر کرنے والوں کو مزید سہولت مل سکے۔

تاہم یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعرات کے روز اجلاس میں یو اے ای کی ویز ایئر ابوظبی کو پاکستان میں آپریشنز کی منظوری دی تھی ایوی ایشن کے امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی طارق ابو الحسن نے عرب اخبار اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان مسافروں کی آمدورفت بہت زیادہ ہے۔ اس وقت ملکی اور غیر ملکی کئی ایئر لائنز اس روٹ پر اپنی سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود رش بہت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو نئی ایئر لائنز شروع ہونے کے معاملات اس وقت پروسیس میں ہیں۔ جن میں سے ابو ظبی کی ایک ایئر لائن ویز کو پاکستان سے آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ پاکستان کی نجی ائیر لائن کو اجازت ملنے کا معاملہ ابھی تک پروسیس میں ہے۔ جببکہ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان نئی ایئر لائنز چلنے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا، زیادہ ایئر لائنز ہوں گی تو مسافروں کے پاس زیادہ آپشن ہوں گے اور مقابلہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کے نرخ پر بھی فرق پڑے گا۔ایئر ٹکٹ بکنگ ایجنٹ نوید وحید نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی ایئر لائنز کا آپریشن شروع ہونا خوش آئند ہے۔ ابوظبی کی ویز ایئر ابوظبی اچھی اور سستی ایئر لائن ہے۔ پاکستان میں ویز ایئر آنے سے مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس وقت بھی ائیر لائنز پاکستان سے کام کر رہی ہیں وہ اچھے مارجن پر کام کر رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان کے لیے ہوا بازی کے شعبے میں اچھی خبریں رہی ہیں اور کئی ممالک کی ایئر لائنز پاکستان سے آپریشن شروع کرنے جا رہی ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت پاکستان کو چاہیے کے بین الاقوامی ایئرلائنز کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں تاکہ ملک سے فضائی سفر سستا اور آسان ہو سکے. واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور ایتھوپیا سمیت چار ممالک کی ایئر لائنز نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.