پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا ہے اور گوادر میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے امریکا، پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد حکومت کی شراکت داری سے بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے، جبکہ اس سے قبل امریکی محکمہ کے خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
گزشتہ پیر کو امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی نیوز بریفنگ میں اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے صحافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا جبکہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئےسفارت خانے سے رجوع کروں گا۔ لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

Shares: