مزید دیکھیں

مقبول

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی بیوی شوہر کیخلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف ان کی...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

پاک افغان تجارتی بحران، فوری اقدامات ناگزیر، پاک افغان جوائنٹ چیمبر

پشاور(باغی ٹی وی )پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس...

پاکستان نے بھارتی ایجنسی کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا،بھارت الزام تراشی سے بازآجائے

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ایجنسی کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا،بھارت الزام تراشی سے بازآجائے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے میں شرارتی طور پر پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن پاکستان نے بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نام نہاد ’چارج شیٹ‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ بی جے پی کے پاکستان مخالف بیان اور سیاسی مفاد کو بڑھانے کے لیے تیار کی گئی، ابتدا ہی میں پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے کسی قابل عمل معلومات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا تھا لیکن بھارت اپنے محرکات کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، بھارت پلوامہ حملے کو پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

انھوں نے کہا پلوامہ حملہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے محض 2 ماہ قبل کیا گیا، حملے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد آئی او جے کے اندر سے اکٹھا کیا گیا تھا، اور حملے میں ملوث اہم ملزم پہلے ہی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں، دنیا جانتی ہے پلوامہ حملے سے کس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور انتخابی منافع حاصل کیا۔

پاکستان نے پلوامہ حملے کے مندرجات کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، ترجمان کے مطابق بھارت اپنے پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا، الزام تراشی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں، آر ایس ایس، بی جے پی کی غلط بیانی چھپانا چاہتا ہے۔

یاد رہے بھارتی طیارہ 26 فروری 2019 کو پاکستان کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا، پاکستان نے پاک فضائیہ کے ذریعے بھارتی بد انتظامی کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 ہندوستانی جنگی طیارے گرے، اور ایک بھارتی پائلٹ پکڑا گیا، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پائلٹ کو امن کے اشارے کے طور پر رہا کیا گیا۔