یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے
وفاقی وزیر نوید قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ پاکستانی کاروباری اداروں اور افراد پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی ،پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے ،موجودہ افراتفری میں اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اس اہم پیش رفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا بڑے گا
اس اہم پیشرفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا بڑے گا،2018 سے پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل تھا، ہائی رسک ممالک کی فہرست میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت، برآمد کنندگان اور تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا،عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد موجودہ حکومت کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ، عمران خان کی حکومت کے جانے کے بعد یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا اس کے آنے پر پاکستان کو خطرناک ملک سمجھنے لگ پڑے تھے،
واضح رہے کہ 15 نومبر 2022 کو برطانیہ نے بھی باضابطہ طور پر پاکستان کو انتہائی خطرات کے حامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا، ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، موجودہ حکومت کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں
قائمقام صدرپیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ ہائی رسک ممالک فہرست سے پاکستان کا اخراج نوجوان وزیر خارجہ کے وژن کا ثمر ہے۔فیٹف اور حالیہ پابندی سے نکلنے کے بعد پاکستانی معیشت اور پھلے پھولے گی۔پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور بیرون ملک امیج مذید بہتر ہو گا۔ یورپی یونین اقدام پاکستانی تاجر برادری کیلیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور نوید قمر کی شبانہ روز محنت رنگ لائی ہے ،خارجی اور تجارتی محاذ پر پیپلز پارٹی وزراء نے اپنی تقرری کو درست ثابت کر دکھایا ہے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا نام سر بلند کیا ہے۔
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی بدترین سفارتکاری کے باعث یورپی یونین نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا تھا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں کے باعث پاکستان پہلے ایف اے ٹی ایف اور اب یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا
عمران نیازی کی بدترین سفارتکاری کے باعث یورپی یونین نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا تھا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں کے باعث پاکستان پہلے ایف اے ٹی ایف اور اب یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا@BBhuttoZardari— Munir Turi (@MunirTuri1) March 29, 2023
جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ اچھی خبر کو پاکستانی میڈیا پر دکھانے پر شاید پابندی ہے لیکن اطلاع دیتا چلوں کہ یورپی یونین نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔الحمدللہ یہ گوگی گینگ کی بڑی بارودی سرنگ کا خاتمہ ہے۔
اچھی خبر کو پاکستانی میڈیا پر دکھانے پر شاید پابندی ہے لیکن اطلاع دیتا چلوں کہ یورپی یونین نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
الحمدللہ یہ گوگی گینگ کی بڑی بارودی سرنگ کا خاتمہ ہے۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) March 29, 2023