پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر، سیکریٹری اور خزانچی فارغ

0
52

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر، سیکریٹری اور خزانچی فارغ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تحلیل کردیا گیا، پی ایس بی نے صدر، سیکریٹری اور خزانچی کو فارغ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کی 4 سالہ مدت 14 مئی 2022ء کو ختم ہوگئی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 2 ماہ گزرنے کے باوجود نئے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو تحلیل کرتے ہوئے صدرخالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل آصف محمود باجوہ اور خزانچی محمد اخلاق کو فارغ کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کردیا۔پی ایس بی کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف انتظامیہ کی جانب سے نیشنل اسپورٹس پالیسی 2005ء کی خلاف ورزی کی گئی۔

فارغ کئے گئے سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ کے فیصلے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کروں گا۔

Leave a reply