پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد
باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے آج مشترکہ آن لائین کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
کوچنگ ورکشاپ ” سیٹ پلیز پنلٹی کارنرز اٹیکنگ آپشن اگینسٹ ڈفینڈنگ سٹرکچر” جس میں 30 کوچز نے پورے پاکستان سے حصہ لیا۔ کوچنگ کورس میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیگفریڈ ایکمان( ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹریننر / ایف آئی ایچ سینیر کوچ) اور ظاہر زمان ( ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹریننر / ایف آئی ایچ کوچ) نے ٹریننگ دی جبکہ خواجہ محمد جنید ( پاکستان ہاکی ہیڈ کوچ) نے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیے۔