لاہور:اب پاکستان میں امپورٹ ہوں گے ہاتھی ، کس افریقی ملک سے اور کتنے ؟ جان کر ہر کوئی ہو گیا حیران ، اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے چڑیا گھر کے لئے دو ہاتھی منگوانے کی اجازت دے دی،
![]() |
لاہور چڑیا گھر میں ہاتھی کی شدید کمی محسوس کی جارہی تھی اور شائقین بڑی دور سے ہاتھی دیکھنے آتے تھے لیکن جب سوزی نظر ہتھنی نظر نہیں آتی تھی تو پریشان ہوجایا کرتے تھے ، اس حوالےسے لاہور ہائیکورٹ میں محمد فواد مغل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنا جواب جمع کرادیا،
![]() |
وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنے جواب میں کہا گیا کہ لاہور چڑیا گھر کے لئے دو ہاتھی جنوبی افریقہ کے ملک نیمیبیا سے منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہاتھیوں کو منگوانےکی اجازت کے حوالے سے ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔
“میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں ؟” لاک ہے | ![]() |
---|
دوسری طرف ہاتھی منگوانے کے حوالے وفاقی حکومت نے ہاتھی منگوانے کے لیے کنٹریکٹر کمپنی کو امپورٹ فیس سٹیٹ بینک میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ چڑیا گھرمیں سوزی ہتھنی کو ہلاک ہوئے تقریبا دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، سوزی کے بعد چڑیا گھر ہاتھی جیسے شاہکار سے محروم ہے۔