پاکستان کی 9 جامعات ایشیاء کی بہترین جامعات میں شامل، تعلیمی معیاربہترہونے لگا

اسلام آباد:پاکستان بھی تعلیم کے میدان میں نمایاں‌ کارکردگی دکھانے لگا، پاکستانی کا تعلیمی معیار اب پہلے سے بہتر ہے اورپاکستان کے تعلیمی ادارے بھی اب دنیا بھر میں اپنی اہلیت اور صلاحیت کا لوہا منواچکے ہیں ،یہی وجہ ہےکہ اب پاکستان کی 9 جامعات ایشیا ئی خطے کی 250 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی 2 جامعات کی رینکنگ پوزیشن بہتر جبکہ 7 جامعات کی رینکنگ تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔

قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں ،مبشرلقمان

عالمی تعلیمی اداروں کی نئی درجہ بندی میں‌ جامعہ کراچی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)اسلام آباد کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس کے بعد نسٹ اسلام آباد کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیا ریجن 2020 میں 83 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔گزشتہ سال نسٹ اسلام آباد 87 ویں نمبر پر رہی تھی۔

’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا،سراج الحق نےاپنے عزائم سے آگاہ کردیا

ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)95 ویں رینک سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 110 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی 109 ویں نمبر سے 111ویں نمبر پر آ گئی ہے۔کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 135 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے 151 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 146 ویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوکر 168 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) لاہور 171 ویں نمبر پر اپنی رینکنگ پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

آرمی چیف کی2023 تک توسیع،عمران خان 2028 تک وزیراعظم پکے، کامران خان کی پشین گوئی

ملک کی سب سے بڑی جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 2 درجہ تنزلی کے بعد193 ویں نمبر سے 195 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آغا خان یونیورسٹی تنزلی کے بعد195 ویں نمبر سے 201نمبر پر آ گئی ہے۔جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020 میں 12 درجہ بہتر پوزیشن لینے میں کامیاب رہی ہے جس کے بعد 251 ویں نمبر سے 239 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی

Comments are closed.