پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٔپاکستان آج کا میچ جیتے گا .

https://www.youtube.com/watch?v=Tl9ADvnsoAI
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے بعد ایک اور منزل طے کرنی ہے وہ بنگلہ دیش کے ساتھ میچ ہے،اور وہ بہت مشکل میچ ہو گا، کوئی بھی میچ اتنا آسان نہیں ہوتا ،اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے آج یہ جو میچ کھیلنا ہے اس کو پاکستان کو بالکل ایزی نہیں لینا چاہئیے وہ سیریس کھیلے ، پاکستانی ٹیم نے کافی محنت کی ہے

ظہیر عباس نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جس کو بھی پاکستا ن نے ہرا دیا ،پاکستان کچھ بھی کر سکتا ہے، پاکستان کے ابھی دو میچ باقی ہیں، نظر ایسے آ رہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں کھیلیں گے

پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کو یہ انٹرویو اسوقت دیا جب وہ میچ دیکھنے کے لئے لیڈز سٹیڈیم کی طرف جا رہے تھے .

 

ظہیر عباس 1981 اور 1984 مٰیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، 1985 میں ریٹائرڈ ہوئے، انہوں نے امپائر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ،یہ قومی ٹیم کے منیجر اور 2017 میں آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں. ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین بھی کہا جاتا ہے .

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین آج میچ ہونا ہے. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے دونوں میچز جیتنا ضروری ہونگے۔

سجاد بشیر
نمائندہ باغی ٹی وی لندن

Leave a reply