واشنگٹن :پاکستان بہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ محفوظ ہے .کسی کو پاکستان کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضروت نہیں ان خیالات کا اظہا واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے،سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردوں کی مشکلات میں اضافہ اور دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔
پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفارتی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے میجر جزل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔
واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق ایک موقع پر بلوچستان سے متعلق کئے گئے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اس کے علاوہ میجر جزل آصف غفور نے فروری کی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بھی آگاہی دی۔