پاکستان اللہ کی نعمت ہے،قدر کرنی چاہیے :خواجہ سہیل منصور

0
50

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پاکستان کی ڈائمنڈجوبلی کے حوالے سے جاری تقریب میں جہاں بہت سے مقررین اپنے اپنے انداز سے قیام پاکستان اور اس کےبعد کے حالات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہارکررہے تھے وہاں خواجہ سہیل منصورکی گفتگو کی گفتگو نے سب کو محسور کررکھا تھا

 

سہیل منصور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمت ہے ، سہیل منصور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق ، موجودہ ایم این ایز ، ججزاورافواج پاکستان سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں‌ کہ اس ملک میں‌عزت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جسے حاصل کرنے کےلیے ہمارے اباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں‌

 

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل میں نہیں ہے ،پاکستان بالکل محفوظ ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ سیاستدان پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ، فوج مخلص نہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ یہ آزاد ملک ہے ، یہاں سب کو آزادی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ پاکستان مشکل وقت میں ایسا نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ معیشت پاکستان کا مسئلہ ہےجس کے لیے سب کو ملکر سوچنا پڑے گا ، سب کو پاکستان کے لیے سوچنا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے غریب بھی اس ملک کا اثاثہ ہیں ، اس ملک کے مزدور کوجب تک پیٹ بھر کرروٹی نہیں دیں گے ہمارا گھر نہیں چلے گا

ان کا کہنا تھاکہ مذہب کو اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں کو اقلیت نہ کہیں ان کو نان مسلم کہیں
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو بھی اپنے کردار کو دیکھنا پڑے گا ،جبتک فیصلے میرٹ پر نہیں ہوں گے تو حالات سنور نہیں سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان زندہ باد ، پاکستان زندہ باد اور صرف اور صرف زندہ باد کہنا چاہیے

Leave a reply