پاکستان جیت کے قریب،14ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر112 رنز

لاہور:پاکستان جیت کے قریب،14ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر112 رنز،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے کھیلتے ہوئے14ویں اوورکے اختتام تک 112 رنزبنا لیئےہیں اور اس کا ابھی ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے، بابراعظم 50 اورمحمد حفیظ 51 پرکھیل رہے ہیں‌

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز مایوس کن تھا، بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی سات گیندوں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے نگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.