پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،سفیر پاکستان

واشنگٹن:پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،سفیر پاکستان کا بی بی سی کو انٹریو،اطلاعات کے مطابق سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے بی بی سی ورلڈ نیوز کے پروگرام یلدا حکیم کے ساتھ انٹرویومیں کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،

بی بی سی کو انٹریودیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،افغانستان میں 5 بلین روپے کے سازوسامان سمیت ویزہ کے اجراء ، انسانی بنیادوں پر امداد اور طبعی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہا ہے۔

سفیر پاکستان کا بی بی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان عوام کے ساتھ ساتھ ہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو بھی مدد اور سہولیات دے رہے ہیں۔افغان عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھی اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان افغانستان میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ امداد اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی تباہی اور انسانی المیےکو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گئے۔

افغانستان میں اطلاعات کے مطابق ابھی تک سیکورٹی کےحالات معمول کے مطابق ہیں اور مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Comments are closed.