اسلام آباد : پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے:بھارتی صحافی کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق بھارتی صحافی نے پاکستان کو خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک قرار دے دیا۔
Price to pay for Nationalism.
Petrol Price in South Asia in Indian RupeesPakistan Rs 52.51
Sri Lanka Rs 60.26
Bhutan Rs 69.39
Bangladesh Rs 74.22
Nepal Rs 79.19
India Rs 102.82— Ashok Swain (@ashoswai) June 17, 2021
تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی اشوک سوائن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بھارتی صحافی کی ٹوئٹ کے مطابق خطے میں اس وقت پاکستان سب سے سستا پٹرول فروخت کر رہا ہے۔
جو پٹرول پاکستان میں 110 روپے کا ملتا ہی، وہی پٹرول بھارت میں 205 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھارت جنوبی ایشیاء میں سب سے مہنگا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے