اسلام آباد: دفترخارجہ نےکہاہےکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ بہترانداز میں اٹھائے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مجدد الف ثانی کی تقریب میں شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں کو اجازت نہ دینا افسوسناک ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے،یہ عرس 19 سے 26 ستمبر تک ہونا تھا اور 196 زائرین نے اس عرس میں شرکت کرنا تھی۔ بھارت نے44 افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جبکہ دیگر کے ویزوں کو پولیس رپورٹ سے مشروط کردیا گیا۔
ترجمان نے عافیہ صدیقی سے متعلق بتایا کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کا معاملہ سینکڑوں پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے،پاکستان عافیہ صدیقی کے معاملے کو اٹھانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بہترانداز میں اٹھائے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے،اس حوالے سے معاملہ عدالت میں ہے اوراس پر متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد عدالت کو رپورٹ جمع کرائیں گے۔
نیویارک میں موجود پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل پرترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہوتا اگر روزویلٹ ہوٹل دفترخارجہ کا اثاثہ ہوتا اور یہ صورتحال کبھی نہ ہوتی تاہم یہ معاملہ پی آئی اے کا ہے اور اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سمیت متعدد عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران تباہ کن سیلاب پر علمی برادری کی توجہ مبذول کرائی، موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات پر توجہ دلوائی اور موسمیاتی تبدیلیوں میں ترقی پذیر ممالک کے کم حصے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ثمرقند میں ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی اور 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی جبکہ گزشتہ روز مصری وزیر اعظم نے وزیراعظم سے رابطہ کیا۔اسکے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے نتیجہ سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے مفید ملاقات کی اور اس ملاقات میں امریکہ نے پاکستان کے لیے 10 ملین ڈالرز کا اعلان کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے نوجوان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی جبکہ اپنے متعدد ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 130 سے زاید پروازیں ٹرینیں اور ٹرک سیلاب زدگان کے لیے امداد کے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع