اسلام آباد :عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے:وزیراعظم پاکستان دباومیں نہیں‌ آئیں گے:،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی کسی کے دباومیں آنے والے نہیں وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسرے لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں گشت کررہے ہیں۔ 4یا 5 تاریخ کو اسلام آباد میں 1122کا اجرا کرنے جارہے ہیں، زخمی اہلکاروں کو ذاتی طورپر 25،25 ہزار روپے انعام دوں گا۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ انشاء اللہ 30 تاریخ تک کامیابی سے پاس ہوجائے گا، پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے استحکام آیا، ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ دالنے کی کوشش کی جارہی ہے،

شیخ رشید نے اپنے عزیزہم وطنوکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور ڈاکٹروں پر فخر ہے جنہوں نے کوویڈ 19کا مقابلہ کیا، ملک میں جلوس جلسہ ہر آدمی چاہتا ہے کہ ڈی چوک کی طرف آئے، خواہ اس کا فاصلہ سینکڑوں میل کا کیوں نہ ہو، وہ اسلام آباد کی طرف آتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،

ہم طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسری تنظیموں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد باڑ لگا دی ہے، ہم پاک افغان سرحد پر اگلے مہینے تک 100فیصد فیسنگ ہوجائے گی۔

ایران بارڈر پر 46 فیصد باڑ لگ چکی اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ روائتی راستوں سے ہٹ کر جو لوگ پاکستان میں داخل ہوتے تھے ان کی اسمگلنگ روکی گئی ہے، اس کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اپنا یہ موقف دنیا پرواضح کرچکے ہیں کہ پاکستان نہ تو جھکے گا اورنہ ڈیل کرے گا پاکستانی ایک آزاد قوم ہے جو کسی کے دباومیں نہیں آتے ، جس نے بھی بات کرنی ہے وہ برابری کی سطح پرآکر کرے

Shares: