پاکستان نے مفرور بہنوں صوفیہ مرزا اور مریم مرزا کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے

شہزاد اکبر نے عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم چلانے کے لئے کابینہ کو استعمال کیا تھا
marriam mirza

حکومت پاکستان نے سابق ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) اور ان کی بہن مریم مرزا کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ صوفیہ اور مریم دونوں گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے خلاف دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق ظہور کی جانب سے پاکستان میں مقدمات درج کرائے گئے تھے، دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے طویل عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے توسط سے ملزمین (مفرور) کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس نمبر 2023/66146 کے تحت صوفیہ مرزا اور نوٹس نمبر 2023/66156 کے تحت مریم مرزا کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر نے نوٹس میں لکھا ہے کہ مجھے ہدایت کی جاتی ہے کہ ایف آئی آر نمبر 156/23 میں ملوث ملزمان خوش بخت مرزا اور مریم مرزا کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی یعنی اسپیشل سیکرٹری ایم او آئی سے منظوری لی جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرپول سیکریٹریٹ، فرانس کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ملزمان خوش بخت مرزا اور مریم مرزا کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کریں۔ انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس کا تعلق سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر، ماڈل صوفیہ مرزا، ان کی ٹینس کھلاڑی مریم مرزا اور دیگر کے خلاف 2020 کے موسم گرما میں جھوٹے اور انتقامی مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد میں دائر مجرمانہ شکایت سے ہے۔ یہ شکایت پی پی سی 1860 کی دفعہ 420، 468، 471، 385، 386، 389، 500 اور 506 کے تحت دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات کی تیاری، بھتہ خوری، ہتک عزت اور مجرمانہ دھمکیوں کے تحت درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل (سی سی سی) لاہور نے مئی 2020 میں عمر فاروق ظہور اور دیگر کے خلاف انکوائری نمبر 72/20 کا آغاز کیا تھا جس میں ان کی سابق اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو ذرائع کی رپورٹ کے طور پر لیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور میں عمر فاروق ظہور کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ان سے رقم وصول کرنے کا کام کیا۔

ایف آئی آر کی درخواست میں خاص طور پر شہزاد اکبر کے کردار کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم چلانے کے لئے کابینہ کو استعمال کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فوجداری مقدمات کے اندراج کے بعد وزیر اعظم کے اس وقت کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے غیر قانونی مالی فائدے کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 1898 کے تحت دھوکہ دہی سے کابینہ سے منظوری حاصل کی اور اس حقیقت کو چھپایا کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ درخواست گزار سال 2023 میں تحقیقات میں شامل ہوا اور ایف آئی آر نمبر 36/20 اور 40/20 کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ مذکورہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ بعد ازاں جے آئی ٹی ایف آئی اے نے بورڈ کی منظوری سے دونوں ایف آئی آرز میں سی آر پی سی کی دفعہ 173 کے تحت منسوخی رپورٹ مجاز عدالتوں میں جمع کرائی۔ فاضل عدالت نے منسوخی کی رپورٹس کو قبول کیا اور اجازت دی .

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 2006 میں عمر فاروق ظہور سے شادی کرنے والی صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) نے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے اور اس سے رقم وصول کرنے کے لیے اس کے خلاف تحویل کا مقدمہ شروع کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق ظہور نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سال 2013 میں انہیں 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی ادا کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس تنازعے کا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کیا تھا۔ تاہم خوش بخت مرزا نے سال 2020 میں وزیراعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور عمید بٹ اور علی مردان شاہ (ایف آئی اے کے افسران) کے ساتھ مل کر درخواست گزار کو ایک بار پھر بلیک میل کرنا شروع کر دیا تاکہ اس سے مزید رقم وصول کی جا سکے۔ اس کے بعد خوشاب مرزا مذکورہ افراد کی مدد سے درخواست گزار اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف جھوٹے مجرمانہ مقدمات درج کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ درخواست گزار کو بلیک میل کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی
ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
مقدمات درج کرتے وقت صوفیہ مرزا نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے شکایت کنندہ خوش بخت مرزا کے طور پر اپنا نام استعمال کیا اور یہ حقیقت بھی کہ ظہور ان کا سابق شوہر تھا اور دونوں اپنی دو کم عمر بیٹیوں کی تحویل کے حوالے سے عدالتی تنازعمیں ملوث تھے۔ عمر فاروق نے عوامی طور پر الزام عائد کیا ہے کہ صوفیہ اور اس کے ساتھیوں نے اس سے بھتہ لینے کی کوشش کی اور جب اس نے انکار کیا تو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت میں اپنے حکومتی روابط کا استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمات شروع کردیئے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات ریکارڈ پر لائی گئی کہ عمر فاروق ظہور نے نہ صرف الزامات کی تردید کی بلکہ ناروے پولیس کی جانب سے ایک خط بھی پیش کیا جس میں تصدیق کی گئی کہ مذکورہ انکوائری شواہد کی کمی کی وجہ سے بند کردی گئی اور کیس خارج کرنے کی سفارش کے ساتھ اوسلو پولیس کی ایک اور دستاویز پبلک پراسیکیوٹر کو بھی پیش کی۔ جب صوفیہ مرزا سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ریڈ نوٹسز کے بارے میں علم نہیں ہے۔

Comments are closed.