نیویارک:پاکستانی اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان چکی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارے کا اعتراف،اطلاعات کےمطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی معیشت کی ریٹنگ جاری کردی۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیل نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کیں،امریکہ…

پاکستان سمیت دنیا بھرکی معاشی سرگرمیوں اورتجارتی لین دین پرنظرکھنے والے ادارے فیچ کےمطابق پاکستان کی معیشت کے آوٹ لُک کو مستحکم قرار د یتے ہوئے ریٹنگ کو ’ بی ‘ پر برقرار رکھاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی۔آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے دیگر مالیاتی اداروں نے بھی قرض دیے۔

ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 9 فیصد تھا۔

بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

فیچ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 2 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں جی ڈی پی 3 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

رپورٹ میں کہا گیا کہ آنے والے مہینوں میں شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد ہی رہے گی جبکہ رواں مالی سال کے آخر میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر میں ملک میں مہنگائی میں کمی کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت ریکارڈ سطح پر ہے اور پیٹرول، بجلی، گیس سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے۔

Shares: