پاکستان جب کہے گا فنڈ فراہم کیا جائے گا: آئی ایم ایف

0
61
imf

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا۔آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا، اب بورڈ کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کو شدید اقتصادی عدم توازن کو دور کرنے اور ملکی معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ہے اوربجٹ خسارے کی سطح کو کم کرنا ضروری ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےسماجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو کی صورتحال کو بہتر بنا کر مالیاتی صورتحال کو مضبوط بنانے پر کام جاری رکھا جائے، محصولات میں اضافہ حکومت کو قرضوں کی صورتحال سے نمٹنے کی اجازت دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، جب پاکستان کہے گا فنڈ مدد فراہم کیا جائے گا، پاکستان کے دو طرفہ شراکت دار بھی پاکستان کو اضافی مالی مدد فراہم کرنے کے پروگرام کے منتظر ہیں۔

Leave a reply