ملتان : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں ردوبدل پر غور کر کرہی ہے-
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اولی پوپ کو ہی بحیثیت وکٹ کیپرکھلانے پرغور کر رہی ہے، اولی پوپ نے پہلے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ وکٹ کیپنگ کی تھی۔
وکٹ کیپر بین فوکس طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ انگلش آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اولی پوپ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملتان کی کنڈیشنز ٹیم سلیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، بین فوکس اور مارک ووڈ دونوں کےکھیلنےکی صورت میں ول جیکس جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے اور پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ ہم میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں ہم اپنے فاسٹ باؤلرز کے کمبینیشن پر فوکس کریں گے اور کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں۔ اظہر علی کے مستقبل سے متعلق یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے۔
بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے،وریندر سہواگ
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے جبکہ ٹوٹل رنز اور اس کا تعاقب کیسے ہو گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور میچ میں رہ جانے والی چیزوں پر فوکس کر رہے ہیں۔ کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے اور ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے۔ اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتا ہوں اور کوئی پریشر نہیں لیتا ہوں۔ کسی کو دکھانا نہیں ہوتا کہ میں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔