انڈین آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی مگر مچھ کے آنسو ہیں ،خالد مسعود سندھو

خالد مسعود سندھو کا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عشرہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
khalid masood

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ انڈین آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی مگر مچھ کے آنسو ہیں ، ایک طرف کشمیر میں ریاستی سطح پر مظالم اور دوسری طرف ہمسایہ ممالک میں دراندازی، ہندوستان کا یہ بدنماچہرہ ساری دنیا دیکھ چکی ہے، پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے انڈین آرمی چیف یہ بھول گے کہ کلبھوشن نیٹ ورک ہندوستان کے اصل چہرے سے نقاب ہٹانے کیلئے کافی ہے،مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی محرومیوں اور حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑے گی،بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں کے عوام آج بھی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہیں،ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائے گا، بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، شہ رگ کا سودا نہ کوئی کر سکتا ہے اور ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بلوچستان کے موقع پر کوئٹہ میں مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی صدر سردار امجد اسلام سمیت ضلعی صدور اور شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

خالد مسعود سندھو نے اجلاس میں پارٹی کی جاری رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں جاری ہے، بلوچستان کے عوام کو مرکزی مسلم لیگ کا حصہ بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے،مرکزی مسلم لیگ رکنیت سازی مہم کے ذریعے بلوچستان سمیت ملک بھر سے نوجوان قیادت کو آگے لانے کیلئے پرعزم ہے،خالد مسعود سندھو کا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عشرہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اس کا سودا کسی صورت قبول نہیں،کشمیر میں ہونے والے بھارتی ریاستی مظالم ہوں یا کشمیر یوں سے بے وفائی کرنے والے پاکستانی حکمران کشمیر کے سب مجرموں کو کٹہرے لایا جانا چاہئے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑی ہے،

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ بلوچستان اور کشمیر کے لوگ ان کے دل کے بہت قریب ہیں،بلوچستان کی محرمیوں کو ختم کرنے کیلئے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت خدمت کے منصوبہ جات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا روزگار سہولت پروگرام اسی کا حصہ ہے،بلوچستان کے نوجوانوں کو فری آئی ٹی سکلز سیکھا کر اور روزگار کیلئے سہولتیں پیدا کر کے اپنے حصے کاکام کر رہے ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔

جنوبی بھارت میں باڈی بلڈرز،جسموں‌کو فخر سے پیش کرنے والی خواتین

یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر بڑے ڈرون،میزائل حملے

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مہم،عمران ریاض،شہباز گل پر مقدمہ،تین ملزمان گرفتار

بھارتی آرمی چیف کی پریس کانفرنس پر پاک فوج کا ردعمل

Comments are closed.