ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کورونا ویکسین کی مد میں منظور کیا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے لی گئی قرض کی رقم صرف کورونا ویکسین خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو مستحکم کیا جائے گا –
رپورٹس کے مطابق قرض سے پاکستان کو تین کروڑ 98 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن میں مدد ملے گی۔
کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا معامے،سندھ حکومت کا عوام کے ساتھ سنگین مذاق سامنے…
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔