پاکستان کے معروف گیند باز درجہ بندی تنزلی کا شکار
باغی ٹی وی ؛ پاکستان کے معروف گیند باز اب تنزلی کا شکار ہو گئے . آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بنگلادیش کے مہدی حسن نو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر کے بولر بن گئے، محمد عامر کو 2 درجے تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
دبئی سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بولرز میں ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، محمد عامر کی 2 درجے تنزلی ہوئی جس سے قومی بولر کو نویں نمبر پر جانا پڑا۔
بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 20 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، آل راؤنڈر میں شکیب الحسن بدستور پہلے، عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔ کچھ دیر پہلے محمد عامر پاکستان کرکٹ سے مستعفی ہو چکے ہیں.
واضح رہے کہ کرکٹ شائقین کے لیے بالعموم اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے لے بالخصوص یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی. پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بائولر محمد عامر 28 سال کی عمر میں انٹر نیشنل کرکٹ کو مشروط خیر آباد کہہ گئے ہیں،انہوں نے موجودہ ٹیم منیجمنٹ کی موجودگی میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
محمد عامر پر جب انٹر نیشنل کرکٹ پر پابندی لگی تھی تو اس وقت وزیر اعظم عمران خاں نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کرکٹ کا ہی نقصان نہیںہے دنیائے کرکٹ کا بھی نقصان ہے . محمد عامر جیسے کھلاڑی صدیوں میں کرکٹ کو ملتے ہیں. خیال رہے کہ محمد عامر جب انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے نئے نئے آئے تھے تو دنیا بھر میں ان کا چرچا ہو گیا تھا . پیسر کی خوبی پر سب ہی حیران تھے اور انہیںکرکٹ ہسٹری میںایک بہت اچھا اضافہ تصور کرتے تھے .
محمد عامر کے موقف میں یہ واضح ہے کہ اگر ٹیم منیجمنٹ تبدیل ہوجائے تو وہ پاکستان کے لئے دستیاب ہونگے۔محمد عامر کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنانے والوں میں بائولنگ کوچ وقار یونس پیش پیش رہے ہیں،انہوں نےمتعدد بار لیفٹ آرم پیسر محض اس لئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی۔
آخری بار تو چند روز قبل نیوزی لینڈ سے ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انہوں نے عامر کا ذکر کردیا،ان سے سوال یہ ہوا تھا کہ ورک لوڈ کی وجہ سے پیسرز کا بھی خیال رکھنا ہوگا تو انہوں نے عامر کی مثال دے کر کہا تھا کہ ورک لوڈ کیسا؟عامر بھی تو لیگ کھیل رہا ہے۔
محمد عامر کی ریٹائرمنٹ سے پاکستان کرکٹ کو کتنا نقصان ہوا، جانیے اہم رپورٹ