پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی چوہدری فواد

0
34

فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، یہ خلا نظر انداز کیا گیا تو بحران کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے-

باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتا ہوں پاکستان کےمشورے پر عمل کریں۔

فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان سے متعلق جو باتیں کی تھیں وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظرہے۔ عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ دنیاا فغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سے کرنے چاہیے۔ انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں دنیابھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں افغان ہی وہا ں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر عالمی طاقتوں نے توجہ نہ دی تو خطرات بڑھ سکتے ہیں، افغانستان کی سابقہ حکومت نے بھارت سے مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

کابل: بیشتر سفارتخانے بند پاکستانی سفارتخانہ تاحال فعال،انخلا کرنیوالے افراد…

Leave a reply