پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی فرسٹ کنکریٹ پورنگ تقریب

chasma

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےچشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ 5 کی فرسٹ کنکریٹ پورنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان چین دوستی کا عظیم استعارہ ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر انرجی توانائی بحران کا دیرپا حل ہے۔چشمہ نیوکلیئر منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے، چشمہ یونٹ-5 سے قومی گرڈ میں مزید بجلی شامل ہوگی ۔ماحول دوست توانائی کے لیے نیوکلیئر انرجی کا فروغ اہم ہے۔ پاکستان اور چین کا تعاون مشترکہ کامیابی کی ضمانت ہے۔ تمام معاشی اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وژن 2035 کے مطابق ترقی کر رہا ہے، آج ملک ان ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سی پیک خطے کی ترقی کااہم منصوبہ ہے،پاک ،چین کوریڈورصدرشی جن پنگ کاویژنری منصوبہ ہے

وفاقی وزیرجام کمال نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعدحاصل ہوا،مسلم لیگ کی قیادت نے ملک کوتعمیروترقی کے راستے پرگامزن کیا،بیرونی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں،پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں،مسلم لیگ اور اتحادی سچی نیت سے ملک کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم میں جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کر رہی ہے سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے چشمہ کے مقام پر میانوالی میں پاکستان کے سب سے بڑے 12 میگاواٹ کے نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی اس منصوبے پر پانچ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

قبل ازیں پاکستان نیوکلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیاگیا تھا، چشمہ پاور پلانٹ فائیو نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سب سے پاور پلانٹ ہوگا،پاکستان نیوکلیئر ریگو لیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ فائیو کے تعمیراتی لائسنس کیلئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں،ان دستاویزات میں ری ایکٹر کے ڈیزائن، جوہری مواد کے محفوظ استعمال، تابکاری سے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، تابکار فضلے کو ٹھکانے لگانےاور نیوکلیئر سکیورٹی جیسے تمام پہلو شامل تھے،اتھارٹی نے تمام دستاویزات کے مفصل جائزے اور متعلقہ قومی وبین الاقوامی معیارات اورریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا۔

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ فائو کے لیے پہلے کنکریٹ پورنگ کا آغاز ہو چکا،تعمیراتی کام کے آغاز سے تکمیل تک 84 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی 5 کا سنگ بنیاد گذشتہ سال 14 جولائی 2023 کو رکھا گیا تھا،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت ملک میں 6 ایٹمی بجلی گھروں سے 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت چشمہ اور کراچی میں نیوکلیئر پاور کمپلیکس کام کر رہے ہیں،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 4 یونٹ جبکہ کراچی میں 2 یونٹ کام کر رہے ہیں،کراچی نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کے یونٹ کے 2 اور کے 3 سے 2200 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے،چشمہ میں چار یونٹ سے مجموعی طور پر 1330 میگا واٹ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے،چشمہ کے مقام پر سی ون اور سی ٹو یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 650 میگاواٹ ہے،سی 3 اور سی 4 یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 680 میگا واٹ ہے،سی فائیو 1200 میگا واٹ صلاحیت کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہوگا،کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دونوں یونٹ چین کے اے سی پی 1000 ڈیزائن پر مبنی ہیں،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے موجودہ چاروں یونٹ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہیں،سی فائیو جنریشن تھری کا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہو گا

ترجمان پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بجلی گھروں کی ری فیولنگ آؤٹیج ملکی افرادی قوت سے کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر چکا ہے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اپنے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی ریفیولنگ آؤٹیج کا کام مقامی افرادی قوت سے کراکے قیمتی زر مبادلہ بھی بچا رہا ہے،پاکستان کے تمام ایٹمی بجلی گھر آئی اے ای کے سیف گارڈز میں ہیں،2023 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اپنی توانائی کی قومی ضرورت کا 17.2 فیصد ایٹمی پاور پلانٹس سے حاصل کیا،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ایٹمی پاور پلانٹس جیسے زیرو ایمیشن والے توانائی ذرائع کی ضرورت ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹس سے بجلی انتہائی کم قیمت یعنی تقریباً 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے۔ جس میں فیول کی لاگت صرف ڈیڑھ روپے قریب ہے۔

واضح رہے کہ چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رکھے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ چشمہ 5نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا، چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے، منصوبے کی کل لاگت 400 ارب ڈالر ہے، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا۔

نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ: اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد و حق باہو کانفرنس کا انعقاد

Comments are closed.