کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔
باغی ٹی وی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
جوز بٹلرنےکہا کہ 7 میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی، یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، پاکستان سپرلیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بولرز پیدا کررہا ہے ۔
جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے، جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز و دیگر ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے اور 7 میچوں کی یہ سیریز دلچسپ رہے گی۔ لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں اور یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔
انگلش کپتان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کر کے سیلاب زدگان کی مدد کر سکیں اور سیلاب متاثرین کے لیے یہ بہت کچھ تو نہیں ہو گا مگر کچھ حصہ ڈال سکیں گے پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم میں 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی 4 میچز کراچی جب کہ آخری3 لاہور میں ہوں گے۔