پاکستان کے ایک معروف اور سینئر اینکر پرسن نے ’ ساوتھ ایشین ٹی وی ‘ کے نام سے ایک ویب چینل لانچ کردیا .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، معروف تحقیقاتی صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے یوٹیوب پر ’ساؤتھ ایشین ٹی وی‘ کے نام سے پہلا تجزیاتی ویب چینل لانچ کیا دیا ہے۔


مبشر لقمان کے مطابق اس چینل پر پاک بھارت، پاک چین سمیت تمام سیاسی تبدیلیوں اور ممالک کے درمیان تنازعات پر تبادلہ خیال اور تجزیہ کیا جائے گا۔ان کے مطابق یہ چینل بھارت / چین ، پاکستان / بھارت کے مابین تنازعات ، نیپال ، بھوٹان ، سری لنکا اور مقبوضہ کشمیر کو درپیش مسائل کو اجاگر کرے گا۔


یہ چینل نہ صرف پاکستان کی مشہور شخصیات کو منظر عام پر لائے گا. بلکہ اس میں نامہ نگاروں ، سرکاری عہدیداروں ، اور بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال ، اور سری لنکا کے تجزی کار بھی شامل ہوں گے۔چینل پر پوسٹ کی گئی حالیہ ویڈیو میں ایک ہندوستانی صحافی پنکج سریواستو کو دکھایا گیا ہے جوبھارت میں چینی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

ساوتھ ایشین ٹی وی ایشیاء کے ممالک کے مابین امور کا ایک دلچسپ ، گہرائی اور تحقیق شدہ تجزیات پر مشتمل ہوگا. تعارفی ویڈیو میں مبشر لقمان نے اپنے مداحوں اور فالورز کو بتایا کہ خطے میں اس طرح کے دور کے دوران جنوبی ایشیاء ٹی وی ایک مطلوبہ حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی روزانہ کی ویڈیوز میں مختلف علاقوں کے لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

Shares: