پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،بھارتی سابق کرکٹر

0
47

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ٹی 20 فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم کی خوبیاں بیان کیں اور پاکستان کا باؤلنگ اٹیک ٹاپ کلاس قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بہترین باؤلرز ہیں اور پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

سنجے منجریکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیاں کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بولنگ آپشنز ہیں اور تکنیکی لحاظ سے وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

پاک انگلینڈ ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے فائنل کا ٹاکرا ہو گا۔

پاکستان انگلینڈ کے فائنل سے پہلے میلبرن میں بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں میلبرن میں بادل برسنے کے امکانات بھی کم رہ گئے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے-

شمال میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام کے وقت شمال سے شمال مغرب کی طرف 15سے20کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

میلبرن میں آج اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

Leave a reply