پاکستان کے آم کودوسرے ملکوں میں متعارف کروا رہے ہیں، عارف علوی

0
29

ایوانِ صدراسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ہے.

صدرڈاکٹرعارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ماضی میں پنجاب کے کسانوں نے امریکی زراعت کی ترقی میں اہم کردارادا کیا ہے، پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام موجود ہے، ملکی پیداواربڑھا کرمہنگائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھرمیں مقبول ہے، رواں سال 37 ممالک میں آم متعارف کرانے کیلئے آم کا تحفہ بھیج رہے ہیں، مختلف اقدامات سے پاکستانی آم کو دنیا بھرمیں متعارف کرایا جاسکتا ہے.

مزید کہا کہ آم کی پیداواراورمعیارمیں اضافے سے قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں، پھلوں کی پیدواربڑھے گی توملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی، عوام سے اپیل ہے کہ عید کے موقع پرکورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں.

Leave a reply