ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : 155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔
برسبین میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور افغانستان کی دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیدیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1582597051963301888?s=20&t=kwB7Zc1Wqtk0Aw8NOTh0Mw
ps://twitter.com/TheRealPCB/status/1582561683922628608?s=20&t=kwB7Zc1Wqtk0Aw8NOTh0Mw
برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد نبی نے میچ کےاختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر شاہین نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنےمیں کامیاب ہوگئےافغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولرحارث رؤف نے لی حارث نے دروش رسولی کو 7 گیندوں پر 3 رنز پر آؤٹ کیا-
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1582564322831499266?s=20&t=kwB7Zc1Wqtk0Aw8NOTh0Mw
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ افغانستان ٹیم کی قیادت محمد نبی کررہے ہیں پاکستانی اسکواڈ میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1582550850638999553?s=20&t=kwB7Zc1Wqtk0Aw8NOTh0Mw
وارم اپ میچ میں فخر زمان کے علاوہ تمام کھلاڑی حصہ لیں گے، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی وارم اپ میچ میں بیٹنگ کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔