آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

0
62

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ قانونی مشاورت شروع کر دی گئی ہے،

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں‌ کالا قانون پیش اور اس پر صدر کے دستخط کروا کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے جو کھیل کھیلا گیا ہے حکومتی عہدیداران اس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفارتی سرگرمیں تیز کرتے ہوئے مسلم ملکوں کی قیادت کو کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جارہا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سوموار کے دن ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کے حوالہ سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کی ہے. سوموار کے دن نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے فلسطین کودیکھتے ہوئے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایاہے کہ فلسطین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا ، اس پر دنیا کی طرف سے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ بھارت اس قسم کی کوشش کرسکتاہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہم سب کی یہ واضح رائے تھی کہ بھارت کو ئی ایسا کرنے چلاہے اور ہمیں اس سلسلہ میں مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے، ہمارا اپنا اندازہ تھا کہ 15اگست کو جو وزیر اعظم مودی کی تقریر متوقع ہے ، شائد اس تقریر میں وہ کوئی بڑا اعلان کریں،

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ہر اس قوت کو جو بر صغیر میں استحکام چاہتی ہے اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو مزید ہائی لائٹ کردیا اور الجھا دیاہے، اس نے یہ قدم اٹھا کر شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی اور ہر لحاظ سے صریحاً بہت خطر ناک کھیل کھیلا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں‌ لیجانے سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کیا جاسکتا ہے،

Leave a reply